واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا پیرنٹل کنٹرول فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر بہتر نگرانی کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت والدین یا سرپرست ’پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس‘ کے ذریعے یہ طے کر سکیں گے کہ بچے سے کون رابطہ کر سکتا ہے اور وہ کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ والدین بچوں کے لیے چینلز، اسٹیٹس اور دیگر فیچرز تک رسائی کو بھی محدود بنا سکیں گے۔ انہیں اکاؤنٹ میں ہونے والی اہم سرگرمیوں جیسے نئے رابطوں کا اضافہ، بلاک کیے گئے صارفین اور پروفائل میں تبدیلیوں سے متعلق معلومات بھی مل سکیں گی۔

یہ سہولت اس سے قبل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی جا چکی تھی، جبکہ اب اسے مرحلہ وار آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار