محکمہ زراعت کی ہدایت، کاشتکاروں کو گندم کی فصل کی خصوصی نگہداشت کرنے کا مشورہ
فیصل آباد: محکمہ زراعت، فیصل آباد کے ڈائریکٹر توسیع چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی فصل کی خصوصی نگہداشت کریں تاکہ پیداوار میں اضافہ اور دانوں کی بہتر مقدار حاصل کی جا سکے۔
چوہدری خالد محمود نے کہا کہ گندم کو دوسرا پانی گو بھ کے وقت لازمی دیا جائے کیونکہ اس موقع پر پودے سٹہ پودے کے مراحل میں ہوتے ہیں۔ اگر اس موقع پر آبپاشی میں تاخیر ہو تو دانوں کی تعداد کم اور دانے چھوٹے رہنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فصل دیر سے کاشت کی گئی ہو اور یوریا کی مناسب مقدار نہ ڈالی گئی ہو یا فصل پیلی دکھائی دے تو دو کلوگرام یوریا 100 لیٹر پانی میں ملا کر فوری سپرے کرنا چاہیے۔ بارانی علاقوں میں دو کلوگرام یوریا کے ساتھ دو کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا میوریٹ آف پوٹاش شامل کرنا بھی ضروری ہے۔
مزید برآں، جدید تحقیق کے مطابق نائٹروجن کھاد کو فاسفورس یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کے ساتھ مکس کر کے استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ ممکن ہے۔ شو ر زدہ زمین میں این ایچ4 اور این او3 کو ملا کر استعمال کرنے سے بھی بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مزید رہنمائی کے لیے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف سے رابطہ کریں۔
_2026_03_05_15_47_34_66305685.jpg)


Leave A Comment