گندم کی کٹائی مکمل پکنے کے بعد کریں، بارش میں ہرگز نہ کاٹیں: محکمہ زراعت
سیالکوٹ: محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی فصل کی کٹائی احتیاط کے ساتھ کریں اور اس عمل کو اُس وقت تک مؤخر رکھیں جب تک فصل مکمل طور پر پک نہ جائے۔ ماہرین کے مطابق جلد بازی میں کی گئی کٹائی سے پیداوار اور معیار دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔
زرعی حکام نے زور دیا کہ بارش کے دوران ہرگز کٹائی نہ کی جائے کیونکہ اس سے فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کٹائی سے قبل موسم کی پیشگوئی کو مدنظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
مزید برآں، کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دیر تک کھیت میں نہ چھوڑا جائے بلکہ اسے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ ذخیرہ کرنے کے لیے گودام ہوا دار ہونا چاہیے اور نمی کا تناسب تقریباً 10 فیصد رکھا جائے تاکہ گندم محفوظ رہ سکے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ کئی علاقوں میں گندم کی فصل ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوئی، اس لیے کاشتکار صبر سے کام لیں اور صرف مکمل پکنے کے بعد ہی کٹائی شروع کریں۔ مزید رہنمائی کے لیے مقامی زرعی عملے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
_2026_03_30_16_01_35_27922893.jpg)


Leave A Comment