لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 21 مارچ کو ڈاؤن سنڈروم کے عالمی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ دن لوگوں کو ڈاؤن سنڈروم کے بارے میں آگاہی دینے اور متاثرہ بچوں کے لیے بہتر تعلیم، تربیت اور سہولیات کی ضرورت پر روشنی ڈالنے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

ڈاؤن سنڈروم ایک پیدائشی جینیاتی نقص ہے، جس میں بچوں کے خلیات میں 46 کے بجائے 47 کروموسوم ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی نشوونما میں تاخیر ہوتی ہے اور بچے مختلف سطح کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچے خوش طبع ہوتے ہیں اور والدین کی توجہ، تعلیم اور جسمانی مشق سے انہیں ایک معیاری زندگی گزارنے میں مدد مل سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر 1 ہزار میں سے ایک بچہ اس بیماری کا شکار ہو سکتا ہے، تاہم پاکستان میں متاثرہ بچوں کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔

ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کو معاشرتی تعاون اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین زندگی گزار سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار