کوئٹہ (ویب ڈیسک) – وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے اور ہمارے پاس دہشت گردوں کی 145 لاشیں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کبھی نہیں ہارے گا، ہم نے دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے اور بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے۔

more detail

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے گوادر میں پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، جنہیں ہم نے اپنی بھرپور کارروائی کے دوران بے نقاب کر لیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا ہے، لیکن ہم اپنے عوام کی حمایت سے اس جنگ کو جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ ہمیں پہلے ہی مل چکی تھی اور ہم نے ایک دن پہلے ہی آپریشن شروع کردیا تھا تاکہ دہشت گردوں کو سخت جواب دیا جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو غیر رجسٹرڈ گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ بھارت کی ایما پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار