اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر انتہاپسندی، دہشتگردی، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ علماء کرام ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ اشرفی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم قومی پیغام امن کمیٹی میں علماء، مشائخ اور اقلیتی برادری بھی شامل ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے معرکہ حق میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ملک کا نام روشن کیا، اور آج دنیا پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو تسلیم کرتی ہے۔ ہم فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کا بھی بھرپور مقابلہ کر کے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ افغان حکومت اپنی زمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور بیرون ملک پاکستانیوں کو منفی سرگرمیوں اور جرائم سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین کے دیرینہ مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر بھرپور انداز میں فلسطین کی ترجمانی کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار