ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ زراعت کی طرف سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ برائے گندم 2021-22کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت12 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس منصوبے کے تحت صوبہ پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ 2021-22 کے لئے 5 یا 5 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مردوخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں۔اس کے علاوہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداران بھی اہل ہیں نیز مزارعین /ٹھیکیداران بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔آبپاش علاقوں میں پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے گندم کے کاشتکار 5ایکڑ متصل فصل جبکہ بارانی علاقوں میں 2ایکڑ متصل ایسی فصل جس میں کوئی بھی منظوروتصدیق شدہ قسم کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لیے پیش کریں گے۔مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔مکمل درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع کروائیں۔مقابلہ جات ضلع اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے۔اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ان کے فیملی ممبرز اور گریڈ 17اوراوپر کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے۔ جبکہ محکمہ مال، محکمہ زراعت، پنجاب کے تمام ملازمین اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہو ں گے۔ ان کے علاوہ وہ ترقی پسندکسان جو ضلعی یا ڈویژنل کمیٹی کے ارکان مقرر ہوں گے وہ بھی اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہو ں گے۔مکمل درخواستیں 31 جنوری 2022 ء تک وصول کی جائیں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار