ایشیا اردو

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کی کپاس کی اقسام کم پانی اور زیادہ درجہ حرارت میں بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق ہیں یہ بات ڈائریکٹر سی سی آر آئی ڈاکٹر زاہد محمود نے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ رواں برس ادارہ ہذا کی4نئی بی ٹی اقسام سی آئی ایم663،سی آئی ایم 678،سی آئی ایم785اور سائیٹو535 منظور ہوئی ہیں جبکہ ایک نان بی ٹی قسم سائیٹو226 منظور ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقسام کا پیداواری پوٹینشل40سے50من فی ایکڑ ہے اور کپاس کے زیادہ تر علاقوں میں ان  اقسام کے کافی اچھے نتائج ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کپاس کی یہ اقسام ریشہ کی اعلیٰ خصوصیات کے ساتھ ساتھ وائرس کے خلاف قوت مدافعت رکھنے اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ اگر سیزن میں کپاس کی اچھی مینجمنٹ کی جائے اور کپاس کے تمام کاشتی امور میں متعلقہ بریڈرز کے ساتھ کپاس کی فصل سے متعلق تمام معلومات شیئر کی جائیں اور زرعی ماہرین کے مفید مشوروں پر عمل کیا جائے تو کسان بھائی زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کسان بھائیوں کا زرعی ماہرین کے ساتھ رابطہ نہایت ضروری ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار