ایشیا اردو

 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دوسرا کانوکیشن منعقد ہوا۔ کانوکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب /چانسلر چوہدری محمد سرور تھے جبکہ مہمان اعزاز وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی تھے۔ ان کے علاوہ وزیر انرجی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک، سلیم لابر، واصف راں، میاں طارق عبداللہ، سلمان نعیم بھی شامل تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ تقریب کے افتتاحی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے گورنر پنجاب وزیر زراعت پنجاب وزیر توانائی پنجاب و دیگر صوبائی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بطور وائس چانسلر خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ زرعی جامعہ کے زرعی گریجوئیٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ یہ گریجوئیٹس اپنی محنت کے ساتھ ادارہ ھذا کے نام کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر جاری پراجیکٹس بارے بھی بتایا۔ مزید بتایا کہ یہ یونیورسٹی کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ماہرین اساتذہ کی ٹیم موجود ہے جوکہ بہتر انداز میں طباء و طالبات کی آبیار ی کر رہی ہے۔ ادارہ ھذا کی ملکی سطح پر بھی پذیرائی ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگی۔وزیر ذراعت پنجاب  سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ  کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔ اس یونیورسٹی نے زراعت سے منسلک لوگوں کو بھرپور فائدہ فراہم کیا ہے۔ میں آج فخر سے کہتا ہوں کہ رئیس جامعہ کی بے پناہ محنت اور دیگر یونیورسٹی انتظامیہ کی بدولت آج یونیورسٹی صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات قوم کے معمار ہیں انہیں خصوصا  ایگریکلچر شعبہ میں اپنی ساکھ کو مضبوط  کرنا ہو گا تاکہ ملک پاکستان ایک زرعی ملک ہے اسے مزید بھی مضبوط  کیا جاسکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب /چانسلر یونیورسٹی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی نے بہت جلد اپنا نمایاں مقام پیدا کیا ہے۔ آج میں تقریب میں وائس چانسلر اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ  میں نے اپنی زندگی میں اس طرح کا منظم کانوکیشن نہیں دیکھا۔ انہوں نے کانوکیشن کے انتظامات کو بے حد سراہا اور طلباء و طالبات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کا سرمایا ہیں ملک کی بھاگ دور آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں طلباء و  طالبات کو تاکید  کرتا ہوں کہ وہ جاں فشانی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے تن دہی کیساتھ کام کریں انشاللہ ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام طلباء و طالبات خاص طور پر پوذیشن ہولڈرز طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ اس مقام پر جو پہنچے ہیں یہ آپ کے والدین کی دعاوں اور آپ کی محنت کاصلہ ہے۔ مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان ریسرچ اور دیگر شعبہ جات میں نمایاں مقام بنا چکی ہے اور قلیل عرصہ میں نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر بھی اپنی ساکھ بنا چکی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت یونیورسٹی آج اس مقام پر ہے کہ حال ہی میں تمغہ امتیاز، بیسٹ ٹیچر ایوارڈ، یو ٓائی گرین میٹرک  میں ملکی سطح پر پہلی اور عالمی سطح پر 154نمبر پر کھڑی ہے۔میری نیک تمنائیں اور دعائیں اس ادارہ کے لئے ہمیشہ رہیں گی۔ کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم کوارڈینٹرز ایگریکلچر ڈاکٹڑ شفقت سعید، سوشل سائنسز ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے بھی   دوسرے  کانوکیشن میں کامیاب طلباء و طالبات پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کے بہترین مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ اس کانوکیشن میں کل  1319طلباء و طالبات میں اسناد کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔ آخر میں Genomic(جینومک)سینٹر کا بھی افتتاح کیا جو کہ مستقبل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر دیگر ممبران صوبائی اسمبلی وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر ڈاکٹرر عظمی قریشی، وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف،وائس چانسلر ڈاکٹر سلمان طاہر، آئی جی جنوبی پنجاب، آ ر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر ملتان،خالد کوکھر، ڈاکٹر شفیق پتافی، آصف مجید، میجر طارق، زاہد گردیزی، سلمان مبارک، میڈم سونیا ، ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر حماد ندیم، رجسٹرار عمران محمود، ٹر ئیژر رفیق فاروقی، انڈسٹری کے شرکاء  سمیت یونیورسٹی انتظامیہ و فیکلٹی و طلباء طالبات کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔ 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار