ایشیا اردو

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت تیلدار اجناس کے فروغ کا قومی منصوبہ جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت سورج مکھی کے کاشتکاروں سے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازیخان، خانیوال، لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راجن پور، سیالکوٹ اور وہاڑی کے اضلا ع کے کاشتکار اس منصوبہ سے مستفید ہونے کیلئے درخواستیں 25 جنوری 2022 تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کرائیں۔مکمل سکروٹنی کے بعد قرعہ اندازی 30 جنوری 2022 کو ہوگی۔قرعہ اندازی متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں ہوگی۔حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے فی ایکڑ ادا کیے جائیں گے اور اس پروگرام میں شامل کاشتکاروں کیلئے پلاٹ کے علاوہ تین ایکڑ مزید رقبہ سورج مکھی لازماً کاشت کرناہوگی۔کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔چھوٹے کاشتکار (مرد و خواتین) جن کا نہری رقبہ 5 ایکڑ سے زیادہ اور 12.5 ایکڑ سے کم ہو جبکہ بارانی علاقے میں رقبہ 25 ایکڑ سے کم ہو درخواست دینے کے اہل ہوں گے مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمیندار بھی درخواست جمع کراسکیں گے۔ درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار