ایشیا اردو

ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کی ہدایت پر کھاد کی دستیابی اور سرکاری نرخ پر فراہمی کے لئے محکمہ زراعت کی کارروائیاں جاری۔ یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کو ناکام بناتے ہوئے 40 تھیلے کھاد قبضہ میں لے لی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چک نمبر 146 ٹی ڈی اے میں یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایگریکلچر افسر شائستہ یاسمین اور ٹیم کے ہمراہ مدینہ ٹریڈرز پر اچانک چھاپہ مارا گیا جو مہنگے داموں یوریا کھاد فروخت کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یوریا کھاد کے 40 تھیلے قبضہ میں لے لئے گئے اور دکان کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے گا
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار