ایشیا اردو

ملتان  گیسٹ سپیکر کما نڈر شمیم اختر پاکستان نیوی تھے۔ سیمینار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی۔پروفیسرڈاکٹرآصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور کیریئر انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ایک اچھے استاد کی پہچان ہوتی ہے کہ وہ کوشش کرے کہ اس کا شاگرد اس سے بڑا بنے جب استاد کا مقصد یہ ہو گا تو  طلباء میں مزید آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہوگی مزید کہا کہ کہ زرعی جامعہ ملتان میں  طلبا کیء تربیت اور ریسرچ ورک  ہی ایساکروایا جاتا ہے کہ جب وہ ادارہ سے  فارغ التحصیل ہوں توان کا مقام ہو اور نوکری تلاش نہ کرنا پڑے بلکہ ادارے خود بلائیں۔
گیسٹ سپیکر کمانڈر شمیم اختر  نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تین چیزیں کامیابی کا زیور بنتی ہیں ایک محنت  دوسرا  قربانی تیسرا صبر،تعلیم اور کیریئر زندگی میں بہت اہم ہوتے ہیں۔ ان دونوں شعبوں کی رہنمائی طالبعلموں  کے لئے بہت ضروری ہے۔کیونکہ کچے اذھان کے مالک نوجوانوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں کیا صلاحیتیں ہیں اور انہیں نکھارنے کے لئے کن حکمت عملیوں کی ضرورت ہوتی ہے اگر طالب علم کی تعلیم اس کی صلاحیتوں سے میل کھاتی ہو تو وہ دنیا میں کامیاب شخصیت کے طور پر ابھر سکتا ہے۔  طلباء کو شروع سے ہی بتاناضروری ہے کہ وہ اپنی پسند اور شوق کے مطابق شعبے کا  انتخاب کریں استاتذہ اور والدین بچوں کو ان کے رجحان کے مطابق چلنے کا حق دیں تاکہ وہ اپنے رحجان کے مطابق چل کر اپنا اچھا مستقبل سنوار سکیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، داکٹر مرزا عبدالقیوم،  ڈاکٹر مدثر یاسین پروفیسر عابد حسین، ڈاکٹر عثمان جمشید، اور ڈاکٹر شمس مرتضی سمیت دیگر فیکلٹی و سٹافطلباء، طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار