ملتان! گندم کی کٹائی کے بعد کپا س کی بجائی کا عمل شروع ہونے والا ہے تو نئی فصل کے آنے سے پہلے کپاس کے کاشتکار کپا س کی کاشت سے پہلے زمین کا تجزیہ ضرور کرائیں یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کپا س کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین کے تجزیہ سے زمین کی زرخیزی وصحت اور غذائی اجزاءکی کمی یا زیادتی کا پتا چل جاتا ہے جس سے کھادوں کی مینجمنٹ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر زا ہد محمود نے بتایا کہ زمین کے تجزیئے سے زمین کی پی ایچ معلوم ہونے کے علاوہ نائٹروجن،فاسفورس اور پوٹاشیم کی مقدار کا پتا چلتا ہے اور اسی طرح بورون اور زنک کی مقدار بھی معلوم کی جاتی ہے جس سے آنے والے وقت میں کپا س کے کاشتکار اپنی فصل میں کھادوں کے صحیح استعمال سے زیادہ پیداوار لے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود کا مزید کہنا تھا کہ زمین کا تجزیہ کروانا کوئی مشکل نہیں ہے ۔ جب ایک فصل کٹ جائے تو نئی فصل کے آنے سے پہلے کاشتکارکھیت میں سے مٹی کا نمونہ لیں اور حکومت پنجاب کی کسی بھی مٹی وپانی کی ضلعی لیباٹری بھیج دیں یا پھرمختلف کھاد والی کمپنیاں ہیں جیسا کہ اینگرو فرٹیلائز ،ایف ۔ایف۔سی ہے اور فاطمہ فرٹیلائز وغیرہ  سے آپ اپنی زمین کا تجزیہ کرا سکتے ہیں۔ اس عمل سے کاشتکار بےجا کھادوں کے استعمال سے نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ ان کی جیب پر بھی زیادہ بوجھ نہیں پڑے گ

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار