ایشیا اردو

‏جی ون لہسن ورائٹی، نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (نارک) کی جانب پیش
اسلام آباد میں واقع نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ (نارک) کی جانب پیش کی گئی اس ورائٹی کی پیداوار پاکستان میں عام کاشت کئے جانے والے لہسن سے دوگنی ہے.
اس انقلابی ورائٹی کا نام نارک جی. ون رکھا گیا ہے اور یہ ورائٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کاشت کی جاسکتی‏یہ ورائٹی زرعی ماہرین کی 10 سالہ محنت کا نچوڑ ہے اور اس کی پیداواری صلاحیت 235 من فی ایکڑ تک ہے. واضح رہے کہ پنجاب میں زیادہ تر کاشت کئے جانے والے دیسی سفید لہسن کی پیداوار اچھی دیکھ بھال کے ساتھ 60 سے 70 جبکہ گولڈن فارمی لہسن کی پیداوار 90 سے 100 من فی ایکڑ سے اوپر نہیں جاتی.
‏جو زرعی سائنسدان لہسن نارک جی.ون  ورائٹی کی تیاری میں ڈاکٹرمحمد ہمایوں خاں (بریڈر)کی ٹیم کا حصے رہے ان کے نام یہ ہیں.
1.ڈاکٹر تاج نصیب خان (معاون بریڈر)
2.ڈاکٹر غلام جیلانی(معاون بریڈر)
3.ڈاکٹر ہدائیت اللہ(معاون بریڈر)
4.ڈاکٹر نوشیروان (معاون بریڈر)
5.ڈاکٹر مظہرحسین (معاون بریڈر
‏نیشنل ایگری کلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے،  2014 اور  2015 میں لہسن کی 7 اقسام کی پیداواری صلاحیت جانچنے کے لئے تجربہ کیا. جو 7 اقسام کاشت کی گئیں ان میں لہسن نارک جی.ون کے علاوہ لہسن گلابی، لہسن چائنہ، لہسن ایرانی، لہسن اٹالین، لہسن ایم جے84 اور لہسن جی ٹی ایس.01 نام کی اقسام شامل ہیں.
‏ان تمام اقسام میں سب سے زیادہ پیداوار 235 من فی ایکڑ کے حساب سے لہسن نارک جی.ون سے حاصل ہوئی.
لہسن نارک جی.ون کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی اصل وجہ اس کی پوتھیوں کی زیادہ لمبائی اور موٹائی ہے
نارک جی ون لہسن کی ایک پوتھی کی لمبائی 3 انچ سے بھی زیادہ ہے
‏. پاکستان میں عام کاشت کئے جانے والے دیسی سفید لہسن کی پیداوار اچھی دیکھ بھال کے ساتھ 60 سے 70 جبکہ گولڈن فارمی لہسن کی پیداوار 90 سے 100 من فی ایکڑ سے تک رہتی ہے.
جبکہ لہسن نارک جی.ون کی پیداوار ایک عام کاشتکار بھی 180 من سے 200 من فی ایکڑ تک حاصل کر سکتا ہے
‏لہسن نارک جی.ون اگرچہ ہائبرڈ ورائٹی نہیں ہے لیکن اس کی پیداوار ہائبرڈ لہسن کے برابر ہے.
آپ کو لہسن جی.ون اگانے کے لئے مکئی کی طرح ہرسال کمپنیوں سے بیج خریدنا نہیں پڑے گا بلکہ آپ اسے گندم کی طرح اگلے پانچ سال، دس سال، پچاس سال تک بیج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں.
‏کاشت کے لئے لہسن کی پوتھیاں ہی بیج کے طور پر استعمال ہوتی ہیں.
دیسی لہسن کاشت کرنے کے لئے ایک ایکڑ میں تقریباََ 8 من بیج لگتا ہے.
 فارمی اقسام کاشت کرنے کے لئے فی ایکڑ تقریباََ 14 من بیج کی ضرورت ہوتی ہے.
جبکہ لہسن نارک جی.ون کاشت کرنے کے لئے آپ کو فی ایکڑ 20 من بیج درکار ہے
‏ویسے تو لہسن نارک جی.ون ابھی تک منڈی میں نہیں آیا کیونکہ پیدا ہونے والا سارا لہسن بطور بیج ہی منہ مانگے دام  بک جاتا ہے. لیکن جب یہ لہسن منڈی میں فروخت ہونے کے لئے آئے گا تو پھر پتا چلے گا کہ یہ کس بھاؤ بکتا ہے.
زیل میں ایک اشٹامپ پیپر لگا رہا ہوں جس کے مطابق 1200روپے کلو طے ہے
‏ویسے اگر عمومی اندازہ لگایاجائےتولہسن سفید اورلہسن فارمی گولڈن کی قمیتیں منڈی میں 3000سے 10000روپے من تک ہو تی ہیں. نارک جی.ون لہسن ایک تو سائز میں بہت بڑا ہے جس کی وجہ سے اسے چھیلنا آسان ہے. دوسرا یہ دیکھنے میں بھی خوبصورت ہے. تیسرا اس کی خوشبو اور ذائقہ دیسی لہسن جیسا ہی ہے.
‏آج کل جن لوگوں کے پاس لہسن نارک جی.ون کا بیج ہے وہ اسے 500 فی کلو سے کم نہیں دے رہے. اس حساب سے 20 من بیج پر 4 لاکھ روپے آپ کی لاگت آئے گی.
اس لئے میں آپ کو یہ مشورہ نہیں دوں گا کہ آپ اتنا مہنگا بیج خریدیں.
‏بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ پہلے سال لہسن نارک جی.ون کا بیج بنانے کے لئے صرف ایک کنال پر کاشت کریں. ایک کنال پر کاشت کے لئے آپ کو اڑھائی من بیج درکارہوگاجس پر محض 50 ہزارروپے لاگت آئے گی.
ایک کنال سے آپ کی پیداوار 20سے25من ہو گی جوایک ایکڑ پرلہسن نارک جی.ون کاشت کرنےکے لئےکافی ہوگا.
‏لہسن نارک جی.ون کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے گلے سڑے گوبر کی 8 سے 10 ٹرالیاں کھیت میں ڈالیں
اس کے علاوہ 120 کلوگرام نائٹروجن، 90 کلوگرام فاسفورس اور 80 گلوگرام پوٹاش ڈالنا ضروری ہے.
نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاش کی بتائی گئی مقدار پوری کرنے کے لئے آپ کو ساڑھے 3 بوری یوریا، ‏4 بوری ڈے اے پی اور 3 بوری ایس او پی (پوٹاشیم نائٹریٹ) ڈال سکتے ہیں. اوپر دی گئی مقدار پوری کرنے کے لئے آپ متبادل کھادیں بھی استعمال کر سکتے ہیں
آپ اپنے مالی وسائل کے پیش نظر اسی نسبت سے کھادوں کی مقدار کم بھی کر سکتے ہیں.
کوشش کریں کھادیں ڈالنے سے پہلے زمین کا تجزیہ کروالیں.
‏تجزیہ کروانے سے آپ کی فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کی ممکنہ طور پر کافی بچت ہو سکتی ہے
لہسن نارک جی.ون پر کیڑوں مکوڑوں اور بیماریوں کا حملہ بہت کم ہوتا ہے. البتہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے گوڈی یا ہلکی پھلکی سپرے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
‏لہسن کاشت کرنے والوں کو معلوم ہے کہ لہسن کی دیکھ بھال بہت محنت طلب کام ہے لیکن نارک جی.ون کو خصوصی محنت کی ضرورت نہیں ہے. بس عمومی دیکھ بھال سے ہی یہ فصل پروان چڑھ جاتی ہے

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار