ایشیا اردو

ملتان! سی سی آر آئی کے نام پر کپاس کا سیڈ فروخت کرنے والے کسی بھی شخص یا ڈیلر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہی ہے۔ ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ کچھ ذرائع سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ چند بد نما عناصر ادارہ ہذا کے نام پر کپاس کی مختلف اقسام کا بیج مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔اسی طرح کچھ گروہ سوشل میڈیا پر جعلی اور ناقص سیڈ بیچنے کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں۔کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ان کالی بھیڑوں سے خبردار رہیں اور کپاس کے بیج کے حصول کے لئے صرف ادارہ سے ہی رجوع کریں۔ باہر جو بھی سیڈ فروخت کیا جارہا ہے یا سی سی آر آئی کا نام استعمال کر رہا ہے ادارہ اس سے بری الزمہ ہے اور ادارہ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔باہرجوبھی شخص یا ڈیلر ادارہ کے نام پر کپاس کا بیج فروخت کر رہا ہے عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ ادارہ کے سرکاری آفس نمبر پر اطلاع دیں تاکہ ایسے بدنام عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار