مانٹرنگ ڈیسک

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کیلے کے درخت کے تنے سے پٹ سن کا متبادل دھاگہ تیار کرنے کی تکنیک حاصل کر لی ہے۔
 پٹ سن کی درآمد پر سالانہ 10 ارب روپے کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا، اس فائبر سے تیار کپڑا پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہوگا۔
کیلے کے پودے کے بیکار  تنے اب کارآمد ہوں گے کیونکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل کے پروفیسر نے کیلے کے تنوں سے ریشے نکال کر ایسا دھاگہ تیار کر لیا ہے جسے پٹ سن کے متبادل کے طور پر استعمال کر کے سستا "پیکجنگ مٹیریل" اور کپڑا بھی تیار ہو سکے گا۔
ماہرین کے مطابق 70 فیصد کیلے کے تنے اور 30 فیصد فائبر شامل کرکے کپڑا تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف سستا بلکہ پائیدار بھی ہو گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار