ورلڈکپ 2027 کیلئے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔
میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر پہلے ہی براہِ راست ورلڈکپ میں جگہ مل چکی ہے، جبکہ 30 ستمبر کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ آٹھ پوزیشنز حاصل کرنے والی دیگر ٹیمیں بھی براہِ راست کوالیفائی کریں گی۔
افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ٹاپ آٹھ میں اپنی جگہ تقریباً یقینی بنا لی ہے۔ یوں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوگئے ہیں، جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب 10ویں نمبر پر موجود سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے پاس کٹ آف تاریخ سے قبل بھارت کے خلاف دو ون ڈے میچز باقی ہیں، تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی ویسٹ انڈیز ٹاپ آٹھ میں واپس نہیں آسکے گا۔ اسے فروری 2027 میں کوالیفائر کھیل کر ورلڈکپ میں جگہ بنانا ہوگی۔
ایسوسی ایٹ ٹیموں کیلئے کوالیفکیشن کا مرحلہ مختلف مقابلوں پر مشتمل ہوگا۔ چیلنج لیگ میں 12 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی اور ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں کوالیفائر پلے آف میں پہنچیں گی۔
کرکٹ ورلڈکپ لیگ 2 کی آٹھ ٹیموں میں سے سرفہرست چار ٹیمیں بھی ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنائیں گی۔
22 فروری سے 23 مارچ 2027 تک شیڈول 10 ٹیموں پر مشتمل ورلڈکپ کوالیفائر کے ذریعے آخری چار ٹیمیں منتخب ہوں گی جو عالمی کپ میں شرکت کریں گی۔
_2026_08_13_08_55_15_17556441.jpg)
_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
_2026_08_13_08_57_21_86237641.jpg)
Leave A Comment