ملتان: نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے، جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل منگل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ مقابلے کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

فائنل میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

فائنل میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام سمیت دیگر نمایاں کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

منتظمین کے مطابق میچ کے اختتام پر ساحر علی بگا کی خصوصی پرفارمنس شائقین کے لیے کرکٹ ایونٹ کو مزید یادگار بنائے گی، جبکہ شائقین بغیر کسی فیس کے اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار