:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی، تاہم عبداللّٰہ فضل کی کمر کی انجری کے بعد ان کی شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللّٰہ فضل کی کمر کے نچلے حصے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد ایم آر آئی اور طبی معائنے کے بعد انہیں ری ہیب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیار ہیں۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا اکیڈمی میں ہوئی، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار