سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ فیلڈنگ میں چند غلطیاں اور 20 سے 30 رنز کم بنانا سہ ملکی سیریز کے فائنل میں شکست کی اہم وجوہات بنیں۔ پاکستان کے خلاف فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم نے سیریز میں مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا، تاہم فیلڈنگ میں غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ انہوں نے سیریز کے دوران پوون رتنائیکے، اویشکا اور کمندو مینڈس کی کارکردگی کو سراہا۔ سری لنکا نے پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے گرین شرٹس نے 10 گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ سعد بیگ اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار