آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت منیبہ علی کریں گی جبکہ عائشہ ظفر نائب کپتان ہوں گی۔ ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، جبکہ اسپن باؤلرز نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبہ حسن اور ام ہانی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ فاسٹ باؤلرز وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دس ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کی امارت عجمان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ گروپ مرحلے میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی، جس کے بعد ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر سکس مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 26 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 سے 9 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا۔



Leave A Comment