کمر کی انجری سے نجات کی کوشش، عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
قومی کرکٹر عبداللہ فضل نے کمر کی انجری سے صحت یابی کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل نے دو روز قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کی، جہاں وہ پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف اور اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں بحالی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ری ہیب کے دوران عبداللہ فضل ہلکی پھلکی بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں، جبکہ پیڈل اسپورٹس میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
اب ان کی توجہ مکمل فٹنس حاصل کرنے اور دوبارہ مسابقتی کرکٹ میں واپسی پر مرکوز ہے۔
_2026_08_11_10_06_06_59095431.jpg)


Leave A Comment