گرمی میں جامن کے پودوں کو پانی کی کمی سے بچائیں، زرعی ماہرین کی ہدایت
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عدیل احمد نے باغبانوں کو ہدایت دی ہے کہ موسم گرما میں جامن کے پودوں کو پانی کی کمی سے ہر صورت بچایا جائے کیونکہ کم پانی کی صورت میں پودوں کی نشوونما اور پیداوار شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامن کے پودوں کو ہر 7 سے 10 دن کے وقفے سے پانی دینا چاہیے تاکہ ان کی صحت برقرار رہے۔ اس کے علاوہ پھول آنے سے قبل شاخ تراشی کی جائے اور بیمار شاخوں کو کاٹ دیا جائے تاکہ بہتر پھول اور پھل حاصل ہو سکیں۔
ماہرین کے مطابق جامن کی پولی نیشن میں شہد کی مکھیاں اور دیگر حشرات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم کچھ نقصان دہ کیڑے جیسے سفید مکھی، سکیل، پتے کھانے والی سنڈی، پھل کی مکھی اور لیف مائنر پودوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اگر کسی قسم کے کیڑوں کا حملہ نظر آئے تو باغبانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ عملے سے مشورہ کرکے مناسب سپرے کریں تاکہ پھل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
_2026_05_21_09_07_18_71161387.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment