محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرخ مرچ کی چنائی بروقت مکمل کریں اور بعد از برداشت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ بہتر معیار اور زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق مرچ کی چنائی اس وقت کی جائے جب پھل مکمل طور پر پک کر سرخ ہو جائے۔ چنائی صبح یا شام کے ٹھنڈے اوقات میں کرنا بہتر ہے تاکہ پودوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید بتایا گیا کہ مرچ کی چنائی ایک ہفتے سے دس دن کے وقفے سے کی جائے۔ چنائی کے بعد مرچوں کو ڈھیر بنانے کے بجائے صاف اور خشک جگہ پر پھیلا دیا جائے تاکہ نمی سے خراب ہونے سے بچ سکیں۔

محکمہ زراعت نے یہ بھی ہدایت کی کہ خراب یا بیمار مرچوں کو الگ کر دیا جائے اور فصل کو بارش، آندھی اور دیگر موسمی اثرات سے محفوظ رکھا جائے تاکہ پیداوار کا معیار برقرار رہے اور کاشتکاروں کو بہتر مالی فائدہ حاصل ہو۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار