آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جہاں مختلف جماعتوں کے درمیان اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا عمل جاری ہے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث آزاد کشمیر نے اپنے پانچ امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے انتخابی اتحاد کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں کیا گیا، جہاں جماعت کے ناظم اعلیٰ محمد امین بٹ نے حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد 3 اور ایل اے-26 نیلم 1 سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کیا۔

اس کے علاوہ مزید تین حلقوں سے بھی جمعیت اہلحدیث کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں، جس سے انتخابی میدان میں (ن) لیگ کی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں مشترکہ انتخابی مہم چلانے اور امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار