عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پنجاب پولیس نے لاہور سے حراست میں لے لیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے علیمہ خان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جمخانہ جا رہی تھیں۔ پولیس نے ان کی گاڑی کو بھی تحویل میں لے کر لٹن روڈ تھانے میں کھڑا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو ۳ ایم پی او (Maintenance of Public Order) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی سی) لاہور کو رسمی درخواست جمع کرائی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی نے ۳ ایم پی او کے تحت ان کی حراست کا باضابطہ حکم نامہ جاری کیا۔
پولیس کے مطابق قانونی ضوابط کی تکمیل کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام قانونی دائرہ کار کے اندر اٹھایا گیا ہے۔



Leave A Comment