راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل خصوصی طبی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق طبی ٹیم میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ضروری طبی آلات شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان نے کی۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے دوران عمران خان کے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مختلف طبی امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے نتائج اور اس حوالے سے حتمی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی، جبکہ معائنے کی مکمل تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار