پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
لاہور: پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک ماہ کے دوران 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ساہیوال سے ایک مبینہ خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران 4,601 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 402 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
کومبنگ آپریشنز کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر 166,553 افراد کو چیک کیا گیا۔



Leave A Comment