انعم عزیر کی تاریخی جیت، 100 کلومیٹر گلیات ٹریل الٹرا میراتھون اپنے نام
کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ میں نمایاں مقام رکھنے والی مہم جو انعم عزیر نے پاکستان میں ہونے والی پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ مقابلہ دشوار گزار پہاڑی راستوں، گھنے جنگلات اور وائلڈ لائف کے خطرات سے بھرپور تھا، تاہم انعم عزیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی یہ کامیابی پاکستان کی تمام خواتین، خاص طور پر خواتین رنرز کے نام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی مشکل چیلنجز قبول کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
انعم عزیر نے بتایا کہ اس مقابلے میں خطرات بہت زیادہ تھے، جن میں آسمانی بجلی اور جنگلی حیات کا سامنا بھی شامل تھا۔ انہوں نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے دوران انہوں نے اپنے راستے میں قریب فاصلے پر ایک تیندوا بھی دیکھا، جس کے بعد وہ مزید نڈر ہو گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ ٹریننگ اور فٹنس کو زندگی کا حصہ بنانا کامیابی کیلئے ضروری ہے۔
_2026_07_27_09_11_03_75326914.jpg)
_2026_07_28_09_45_17_11730457.jpg)
_2026_07_28_09_43_18_93292628.jpg)
Leave A Comment