کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے اور دوڑ سے باہر ہو گئے۔
گلاسگو میں ہونے والے مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم اپنی پہلی تھرو ضائع کر بیٹھے، جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔ مجموعی کارکردگی کے بعد وہ 12 کھلاڑیوں میں 9ویں پوزیشن پر رہے۔
مقابلے میں سری لنکا کے رومیش تھارانگا 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
دفاعی چیمپئن ارشد ندیم ٹائٹل کے دفاع کیلئے میدان میں اترے تھے، انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، تاہم فائنل میں وہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔
_2026_08_01_06_18_16_51570246.jpg)


Leave A Comment