کامن ویلتھ گیمز میں قومی جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کی توقعات کے برعکس کارکردگی کے بعد پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

فیڈریشن ذرائع کے مطابق حکومت، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک تفصیلی خط بھی ارسال کیا جائے گا جس میں ایتھلیٹ کی تیاری اور کوچنگ کے معاملات بیان کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ارشد ندیم نے فیڈریشن کی نگرانی میں تربیت حاصل کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی تھیں، تاہم اس بار تیاری ایک غیر مستند کوچ کے زیر نگرانی ہوئی جس کے باعث کارکردگی متاثر ہوئی۔

فیڈریشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ انتظامی اختلافات اور اندرونی مسائل کی وجہ سے قومی مفاد کو نقصان پہنچا، جس کے باعث میگا ایونٹ میں بہتر نتائج حاصل نہ کیے جا سکے۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن حکومتی اداروں کو مکمل حقائق سے آگاہ کرے گی تاکہ آئندہ قومی ایتھلیٹس کی تیاری اور کوچنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار