پی ایس ایل 11 کا آفیشل اینتھم: عاطف اسلم ایک بار پھر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے
اہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (PSL) سیزن 11 کے آفیشل اینتھم کے لیے نامور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن کے لیے اینتھم کا دلچسپ تھیم "بیٹ پہ کھیلیں گے" رکھا گیا ہے۔
عاطف اسلم، جو اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے لیے اپنی آواز میں یادگار نغمے پیش کر چکے ہیں، ایک بار پھر میدان میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پی سی بی کے مطابق اس تھیم کا مقصد کرکٹ اور موسیقی کے امتزاج سے شائقین کو محظوظ کرنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 11واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر کے شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
_2026_03_19_16_03_52_15719006.jpg)


Leave A Comment