ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا ساتویں بار چیمپئن بن گیا
ایشیا اردو
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے روایتی حریف انگلینڈ کو 71 رنز سے ہرا کر ساتویں بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ویمن ورلڈکپ کا ٹائٹل مقابلہ ہوا، روایتی حریف آسٹریلیا نے 357 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، الیسا ہیلی نے 170 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، وہ صرف پلیئر آف دی میچ ہی نہیں بلکہ ٹورنامنٹ کی بھی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ 44 اوور میں 285 رنز پر ڈھیر ہو گئی، انگلش بلے باز نیٹ سکائیورکے ناٹ آؤٹ 148 رنز بھی بے کار گئے، 71 رنز کی جیت سے آسٹریلیا ویمن نے ساتویں بار فاتح عالم بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

_2026_07_28_09_45_17_11730457.jpg)
_2026_07_28_09_43_18_93292628.jpg)
Leave A Comment