سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کا ذمہ دار صرف کوچ یا کپتان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر تمام ذمہ داری کپتان اور کوچ پر ڈال دی جاتی ہے، جبکہ اصل مسائل پر مسلسل کام نہیں کیا جاتا۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں بنیادی امور کو نظر انداز کیا گیا جس کے باعث ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے زور دیا کہ وقتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی منصوبہ بندی بھی ضروری ہے، کم از کم چار سے پانچ سال کی حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ڈرا ہونے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق نے شاندار کم بیک کیا، جبکہ بابر اعظم کی کارکردگی بھی پہلے جیسی نظر آ رہی ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اگرچہ آنے والی سیریز ایک چیلنج ہوگی، تاہم امید ہے کہ ٹیم ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کھیل پیش کرے گی۔

 

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار