آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ٹاپ 10 میں واپسی، عبداللہ شفیق کی 25 درجے ترقی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ بیٹرز میں بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔
بابراعظم نے 5 درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں دوبارہ جگہ بنالی ہے اور وہ اب 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابر اعظم تقریباً دو سال بعد ٹیسٹ بیٹرز کی ٹاپ 10 فہرست میں واپس آئے ہیں۔
عبداللہ شفیق نے بھی 25 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی ہے، جس کے بعد وہ 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے سعود شکیل کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ 26ویں نمبر پر آگئے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر ہیں۔
شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں جبکہ سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 38ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 28ویں نمبر پر ہیں، جبکہ ساجد خان نے 5 درجے ترقی کرکے 30ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ خرم شہزاد بھی ایک درجے بہتری کے بعد 51ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
تازہ رینکنگ میں پاکستانی بیٹرز کی بہتری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
_2026_08_13_08_57_21_86237641.jpg)
_2026_08_13_08_59_34_28366803.jpg)
_2026_08_13_08_55_15_17556441.jpg)
Leave A Comment