بہاولنگر کے علاقے قاضی والا روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ حسنین اور 19 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار