ملتان: خاتون ڈرائیور کی مبینہ غفلت، گاڑی میٹرو پل کے ستون سے ٹکرا گئی، تحقیقات شروع
ملتان: نواں شہر چوک سے آنے والی ایک گاڑی مبینہ طور پر خاتون ڈرائیور کی غفلت کے باعث دولت گیٹ چوک کے قریب میٹرو بس سروس کے پل کے ستون سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد گاڑی میں سوار خاتون ڈرائیور اور دوسری خاتون موقع سے چلی گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کالے رنگ کی گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر KV-8125 (سندھ) بتایا جاتا ہے، شہریوں کی اطلاع پر متعلقہ تھانے منتقل کر دی گئی۔
گاڑی پل سے ٹکرانے کی ٖفوٹج
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کو 12 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود نہ گاڑی کا مالک سامنے آیا اور نہ ہی کسی نے واقعے سے متعلق پولیس سے رابطہ کیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ خاتون ڈرائیور اور گاڑی میں موجود دوسری خاتون کی شناخت کے لیے مختلف مقامات کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی شواہد کی روشنی میں واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ذمہ دار افراد کی شناخت کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
_2026_07_31_18_15_27_31441134.png)


Leave A Comment