بہاولپور: ہیڈ راجکاں کے علاقے میں مبینہ طور پر مضرِ صحت مٹھائی کھانے سے بچوں سمیت 9 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے بچے کی پیدائش کی خوشی میں مقامی دکان سے مٹھائی خریدی تھی۔ مٹھائی کھانے کے کچھ دیر بعد خاندان کے متعدد افراد کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انہیں فوری طور پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 4 کمسن بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد مٹھائی کے معیار اور مبینہ طور پر طبیعت خراب ہونے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کیے جانے کا امکان ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار