ملتان: تھانہ چہلیک پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے معروف سندھ باد ہوٹل پر چھاپہ مارا، جہاں سے پولیس کے مطابق شراب اور مبینہ منشیات برآمد کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چہلیک حنیف اظہر گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران چار مردوں اور ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہوٹل سے شراب اور مبینہ طور پر منشیات برآمد ہوئیں، جبکہ ہوٹل مالکان اظہر گردیزی اور حسنین گردیزی کے خلاف خواتین کی مبینہ سپلائی اور منشیات کی مبینہ فراہمی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او حنیف اظہر گجر کے مطابق دونوں نامزد ہوٹل مالکان کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے اور برآمد ہونے والے سامان کا قانونی طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار