سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ مبینہ دو دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی تیار کرنے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ دیگر ممکنہ سہولت کاروں اور دہشت گردوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار