پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے حکام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والے اجلاس کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار