فیصل آباد: بائیولوجیکل کنٹرول سے مویشیوں کو چیچڑوں سے بچانے کی ہدایت
فیصل آباد میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات کو چیچڑوں سے جانوروں کو محفوظ رکھنے کے لیے قدرتی طریقے اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈویژنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ باڑوں میں مرغیاں اور بطخیں پالنے سے چیچڑوں کی تعداد کم کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ پرندے چیچڑوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برسات اور مون سون کے موسم میں چیچڑوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔ چیچڑ جانوروں میں خون کی کمی، مختلف بیماریوں کی منتقلی اور دودھ و دیگر پیداوار میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر حیدر علی خان نے مویشی پال حضرات کو ہدایت کی کہ ادویات کے ساتھ قدرتی طریقوں کو بھی استعمال کریں اور جانوروں کے باڑوں میں چیچڑ مار سپرے کریں۔ ان کے مطابق ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں چیچڑ مار سپرے وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
_2026_08_11_09_20_05_97073309.jpg)
_2026_08_13_08_13_35_57207435.jpg)
_2026_08_13_08_11_27_91345821.jpg)
Leave A Comment