برازیل کی آخری لمحات میں فتح، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست
فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں برازیل نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ میچ آخر تک شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہا اور دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کئی مواقع بنانے کے باوجود گول نہ کر سکیں۔ دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ میں برازیل کے مڈفیلڈر کیسمیرو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
جاپان نے ہمت نہ ہاری اور جلد ہی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ایسا لگ رہا تھا کہ فیصلہ اضافی وقت میں ہوگا، لیکن انجری ٹائم میں برازیل کے فارورڈ گیبریل مارٹینیلی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلا دی۔
اس گول کے بعد جاپان کو واپسی کا موقع نہ مل سکا اور یوں برازیل نے میچ جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ برازیل نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ جاپان ایونٹ سے باہر ہو گیا۔
_2026_06_30_08_45_30_67085947.jpg)


Leave A Comment