بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں پر مزید کارروائی ملتوی کر دی۔



Leave A Comment