ملتان: وہاڑی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ تاجر حمزہ سلور کے برتنوں کے کاروبار سے منسلک ہے اور مختلف دکانوں سے ریکوری کی رقم لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور ریکوری کی رقم والا شاپر چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ تاجر کے مطابق شاپر میں ایک کروڑ روپے نقدی موجود تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار