فیفا ورلڈ کپ: کینیڈا کی جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح، پری کوارٹر فائنل میں رسائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے مقابلے میں کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو 0-1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے محتاط حکمت عملی اپنائی۔ کینیڈا نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول برقرار رکھا، تاہم جنوبی افریقہ کے مضبوط دفاع اور گول کیپر نے ان کے حملوں کو ناکام بنایا۔
پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور میچ اضافی وقت کی جانب بڑھتا محسوس ہو رہا تھا۔
تاہم انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں کینیڈا کے مڈفیلڈر اسٹیفن یوسٹاکیو نے شاندار لانگ رینج شاٹ کے ذریعے فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس کے نتیجے میں کینیڈا کو 0-1 کی برتری حاصل ہوئی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
اس فتح کے ساتھ کینیڈا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی اور راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کر لی۔
_2026_06_29_05_41_27_70542449.jpg)


Leave A Comment