ایشیا اردو

ڈیرہ غازیخان/سنیر رپورٹر

چیف آف دی آرمی سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئین شپ 2022کا فائنل میچ فرینڈ ہاکی کلب اور دانش ہاکی کلب کے درمیان آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ ڈی جی خان میں کھیلا گیامیچ کے پہلے کوارٹر میں فرینڈ ہاکی کلب کی طرف سے علی رضا نے پہلا گول کیا دوسرے کوارٹرمیں فرینڈ ز ہاکی کلب کی طرف سے نعمان بخاری نے دو گولز کئے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں فرینڈز ہاکی کلب کی طرف سے فہد قادر نے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کو واضح فتح دلا دی اس طرح یہ فائنل میچ  فرینڈ ہاکی کلب نے دانش ہاکی کلب سے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے جیت لیا اس میچ کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ،ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن ہارون سعید تھے جنہوں نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض محمد آصف اور ارشد بیگ نے سر انجام دیئے آرگنائزنگ سیکرٹری ندیم الحسن کوکب اور ڈائریکٹر سبطین علی کھوسہ تھے جبکہ فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار