چین کے مقامی C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل، اولان باتر میں لینڈنگ
چین میں تیار کردہ مسافر طیارے C919 نے اپنی پہلی بین الاقوامی تجارتی پرواز مکمل کرلی، جو دارالحکومت بیجنگ سے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ سے روانہ ہونے والی پرواز کے اولان باتر پہنچنے کے ساتھ ہی C919 کیلئے پہلی بین الاقوامی تجارتی فضائی سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ تجارتی آپریشن شروع ہونے کے بعد یہ طیارے کی پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز ہے۔
C919 کو چینی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ اس پرواز کو چین کی مقامی طیارہ سازی کی صنعت کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دو انجنوں والے C919 طیارے کی لمبائی 127.6 فٹ، پروں کی چوڑائی 117.5 فٹ اور اونچائی 39.32 فٹ ہے۔ اس کیبن کی چوڑائی 12.8 فٹ جبکہ اونچائی 7.38 فٹ ہے اور اس میں 156 سے 192 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
طیارہ ایک مرتبہ ایندھن بھرنے کے بعد تقریباً 4 ہزار سے ساڑھے 5 ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت 20 ہزار 400 کلوگرام بتائی گئی ہے۔
_2026_08_13_09_08_14_77758041.jpg)


Leave A Comment