پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔

دونوں نے 11 اگست کو اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصویر شیئر کرکے شادی کی تصدیق کی۔ تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انگلیوں میں شادی کی انگوٹھیاں بھی نمایاں ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے ایک ساتھ ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، جن میں سے تین کی مائیں مختلف ہیں جبکہ دو بچے جارجینا روڈریگز سے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک اسٹور پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔

رونالڈو ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس سمیت بڑے کلبوں کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے کے سنگ میل سے بھی قریب ہیں اور مزید 24 گول درکار ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار