چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گولڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کامران غلام نے 63، شمیل حسین نے 50 جبکہ حیدر علی نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان بلیوز کی جانب سے اسپنر سفیان مقیم اور فاسٹ بولر حسن علی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور گولڈ کی بیٹنگ لائن کو بڑا مجموعہ بنانے سے روک دیا۔

جواب میں پاکستان بلیوز نے 213 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کی اور 102 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔

طیب طاہر نے 35 جبکہ محمد فائق نے 30 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار